سرائے نورنگ‘ لکی میں ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے مہم کاآغاز

بدھ 22 اپریل 2020 13:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او لکی سرائے نورنگ المار خان کی نگرانی میں شہری ادارے کے اہلکاروں نے شہرمیں اینٹی ڈینگی سپرے مہم کاآغاز کردیا‘ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ٹی ایم او لکی المار خان کی نگرانی میں شہری ادارے کے اہلکاروں نے ڈینگی مچھر خاتمے کیلئے شہر کے مختلف نالوں میں سپرے کیا ٹی ایم او لکی المار خان نے میڈیا کو بتایاکہ صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈینگی مچھر سے شہریوں کو محفوظ کرنے کیلئے شہرمیں اینٹی ڈینگی سپرے مہم کاباقاعدہ آغاز کردیاگیااور اب شہری ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف نالوں میں سپرے کا سلسلہ جاری ہے اس لیے شہریوں کو بھی چاہئے کہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کیلئے مچھردانیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :