فلوریڈا کی کمپنی سانپ اور مگرمچھ کی جلد سے بنے ماسک فروخت کرنا چاہتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 اپریل 2020 23:48

فلوریڈا کی کمپنی سانپ اور مگرمچھ کی جلد سے بنے ماسک فروخت کرنا چاہتی ..
حالیہ دنوں میں چہرہ کی حفاظت کے لیےماسک کا ملنا کافی مشکل ہو گیا ہے۔ فیس ماسک  کی طلب آسمان کو چھو رہی ہے۔ایسے میں کچھ افراد ماسک کے حوالے سے نت نئی پراڈکٹ سامنے لا رہے ہیں۔ فلوریڈا میں قائم ایک کمپنی آل امریکن گیٹر نے  مگرمچھ اور سانپوں کی جلد سے بنے ماسک  متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

ان جانوروں کی جلد بذات خود کورونا وائرس سے بچاؤ فراہم نہیں کرتی۔ اس کے لیے  ماسک میں  خصوصی فلٹر لگائے گئے ہیں۔
ماسک میں خصوصی طور پر ایسے سوراخ بنائے گئے ہیں جن میں قیمتی دھاتوں کے رنگز لگائے گئے ہیں۔جہاں تک ماسک کی قیمت کا سوال ہے تو برمی پائیتھون کی جلد سے بنے ماسک کی  قیمت 90 ڈالر اور مگرمچھ کی جلد سے بنے ماسک کی  قیمت 120 ڈالر ہے۔

فلوریڈا کی کمپنی سانپ اور مگرمچھ کی جلد سے بنے ماسک فروخت کرنا چاہتی ..