محکمہ کسٹم کی تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے ہمراہ کاروائی،نان کسٹم سگریٹ کا بھرا کنٹینر پکڑ لیا ،سینکڑوں کارٹن بر آمد

اتوار 26 اپریل 2020 17:11

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2020ء) محکمہ کسٹم نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کا بھرا کنٹینر پکڑ لیا ،سینکڑوں کارٹن بر آمدکر لئے گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،ڈی ایس پی پتوکی موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم افسر باسط مقصود عباسی نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے ہمراہ پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر کارروائی کی دوران لاھور کی طرف سے آنے والا نان کسٹم سگریٹ کا بھرا کنٹینر پکڑ لیا کنٹینر سے کروڑوں روپے کی مالیت کے نان کسٹم ORIS سمیت لوکل برانڈ کے سگریٹ کے سینکڑوں کارٹن برآمد کر لیے ،کنٹینر ڈرئایور موقع سے فرار ھو گیا ۔

ڈی ایس پی سرکل پتوکی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کسٹم کی مزید ٹیم بھی موقع پر پہنچ گی تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :