Live Updates

لاک ڈائون کے دوران طلبا کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

پیر اپریل 11:00

لاک ڈائون کے دوران طلبا کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2020ء) کرونا لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھے طلبا کی تعلیمی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے ایک اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور‘ ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر کاشف فاروق و دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اظفر منظور نے کہا کہ تعلیم گھر سے طلبا لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھے جدید انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل تعلیم گھر کیبل ٹی وی چینل اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدا میں اول تا آٹھویں کے طلبا کو ریاضی و سائنس لیکچرز دئیے جارہے ہیں‘ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ ویڈیوز جلد شامل کی جائیں گی۔ تعلیم گھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب‘ پی ایم آئی یو اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کیا گیا۔ طلبا ویڈیو اسباق تعلیم گھر کیبل ٹی وی پر روزانہ صبح نو سے ایک بجے تک دیکھ سکتے ہیں جبکہ ویب سائٹ اور اینڈرائڈ ایپ سے لیکچرز ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات