سپین کے شہریوں نے سخت لاک ڈاؤن میں گھر سے باہر نکلنے کا انوکھا قانونی طریقہ اختیار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 اپریل 2020 23:55

سپین کے شہریوں نے  سخت لاک ڈاؤن میں گھر سے باہر نکلنے کا انوکھا قانونی ..
سپین  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ  متاثر ہونے والادوسرا بڑا ملک ہے۔ سپین کی حکومت نے اس وبا کے خاتمے کے لیے لوگوں سختی سے گھروں میں ٹھہرنے کا حکم دیا ہے لیکن سپین کے لوگوں نے اس سرکاری پابندی سے نپٹنے کا انوکھا قانونی طریقہ نکال لیا ہے۔ سپین   کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سب لوگ اپنے گھروں میں رہیں  لیکن وہ اپنے پالتو جانوروں کو گھمانے  کے لیے باہر نکل سکتے  ہیں۔

بہت سے لوگ اس رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغیوں ، مچھلیوں کے برتن  اور دیگر جانوروں کے ساتھ باہر گھومنے نکل رہے ہیں۔
سپینش نیشنل پولیس نے جمعے کو ایک تصویر  ٹوئٹ  کی، جس میں  ایک شخص کو مچھلی کے برتن کے ساتھ گھومتے دکھایا گیا۔ یہ ٹوئٹ کافی وائرل ہوگیا۔دوسروں کو خبردار کرنے کے لیے پولیس نےا س شخص کو جرمانہ بھی کر دیا۔

(جاری ہے)


 اس کے بعد  ٹوئٹر پر بہت سی ایسی تصاویر شیئر کی گئی، جن میں لوگوں کو مرغیوں اور دوسرے جانوروں کے ساتھ گھومتے دکھایا گیا تھا۔


مارچ کے شروع میں ایک ایسے شخص کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جو  ایک کھلونا کتے کو گھما رہا تھا۔
بی بی سی کے مطابق سپین میں اتوار سے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی گئی ہے۔ 6  ہفتوں کے بعد پہلی  بار 14 سال سے کم عمر بچوں کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کی دوسری پابندیاں اسی طرح برقرار ہیں  اور بچوں کے سکول بھی تاحال بند ہیں۔