پینٹا گون نے باضابطہ طور پر یو ایف اوز کی تین ویڈیوز جاری کر دیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 اپریل 2020 23:49

پینٹا گون نے باضابطہ طور پر  یو ایف  اوز کی تین ویڈیوز جاری کر دیں

امریکی محکمہ دفاع نے پہلی بار  یو ایف  اوز کی تین ویڈیوز جاری کی ہیں۔ محکمے کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو  بحریہ کے پائلٹوں نے 2004 اور 2017کے درمیان  ریکارڈ کی تھیں۔ 2007اور2017 میں لیک ہونے کے بعد یہ کافی وائرل بھی ہوئیں تھیں۔پینٹاگون نے ویڈیوز میں نظر آنے والے اجسام کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے۔
سوموار کو جاری ہونے والی فوٹیج میں ناقابل شناخت اڑتے اجسام کو سکرین پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیوز کو  انفراریڈ کیمروں سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایک فوٹیج میں ایک آواز بھی سنائی دے رہی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اجسام ڈورن ہو سکتے ہیں۔
بہت سے افراد نے ان ویڈیوز کو زمین پر غیر ارضی  مخلوق کی آمد کی تصدیق سمجھا ہے تاہم پینٹا گون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان ویڈیو ز کو محتاط جائزے کے بعد جاری کیا گیا تھا تاکہ عوام میں پھیلی کسی قسم کی غلط فہمی کو دور کیا جا سکے۔
یہ ویڈیو اس سے پہلے 2007 اور2017 میں لیک ہو چکی ہیں اورامریکی  بحریہ بھی ان  ویڈیوز کے اصل ہونے کی تصدیق کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :