اس ”کووڈ-19 بائیک“ کی دو سیٹوں کے بیچ 5 فٹ کا فاصلہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 اپریل 2020 23:55

اس ”کووڈ-19 بائیک“ کی دو سیٹوں کے بیچ 5 فٹ کا فاصلہ ہے
ایک بھارتی آٹو موبائل  انجینئر نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک انوکھی الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ اس انوکھی بائیک پر بیٹھنے والی دو سواریوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔ ”کووڈ-19 بائیک“ نامی اس بائیک کی دو سیٹوں کے بیچ 5 فٹ کا فاصلہ ہے۔
پرتھا ساہا کا تعلق تری پورہ سے ہے۔ وہ سڑکوں پر بھی سماجی فاصلہ رکھنا چاہتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے  ایک نئی موٹرسائیکل بنائی ہے۔

(جاری ہے)

اس موٹر سائیکل کی دونوں سیٹوں کے بیچ 5 فٹ کا فاصلہ ہے۔
ساہا نے بتایا کہ وہ اس بائیک کو تجارتی پیمانے پر فروخت نہیں کرنا چاہتے بلکہ اسے سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ساہا نے بتایا کہ انہوں نے اصل میں یہ بائیک اپنی بیٹی کو لاک ڈاؤن کے بعد سکول  چھوڑنے کے لیے بنائی تھی۔لیکن اب  انہیں لگتا ہے کہ اس بائیک سے کئی قانونی مسائل پیدا ہونگے۔


متعلقہ عنوان :