وائس چانسلر جامعہ کراچی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا پروفیسر ڈاکٹر وقار سلطانہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 1 مئی 2020 21:22

کراچی۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ بائیو کیمسٹری جامعہ کراچی کی سابق چیئر پرسن اور شعبہ نباتیات جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرسید احتشام الحق کی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر وقار سلطانہ کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری تعزیتی پیغام میں دعاکی کہ رب کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطاکرے۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :