مقبوضہ کشمیر ، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کا بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز

ہفتہ 2 مئی 2020 22:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے علاقہ ڈانگر پورہ میں تلاشیا ور سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری تھا ۔ دریں اثناء علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بلاوجہ خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے ۔ ۔