Live Updates

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے دو روز مزید بارشوں کی پیش گوئی

پیر 4 مئی 2020 18:10

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے دو روز مزید بارشوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے دو روز مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہو گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں جاری بار شیں مزید 2 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان ، بنوں) ، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی ، اٹک سمیت خطئہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، وزیر آباد، گجرات، منڈی بہاولدین ، سرگودھا ، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ،لیہ ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات