سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،حاجی شفیع محمد سٹھیو

منگل 5 مئی 2020 16:26

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی رہنما حاجی شفیع محمد سٹھیو نے کہا ہے کہ سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور تنخواہوں میں ہر ماہ جبر ی کٹوتی قابل مذمت ہے یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ ٹالپر کالونی ٹنڈومحمدخان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حاجی شفیع محمد سٹھیو نے کہا کہ سندھ کے اساتذ ہ کے ساتھ ہر دور میں ناروا سلوک ہوتا رہا ہے اور اب بار بار تنخواہوں میں جبری کٹوتی کر کے اساتذہ کو معاشی بدحالی کا شکار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ، سندھ یونیورسٹی ،اور اقرا اساتذہ کو ریگیولر نہ کر کے حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اور ہمارے ساتھ دوغلی پالیسی چلی جار ہی ہے جو قابل مذمت ہینئے بھرتی ہونے والے اساتذہ جن میں جونئیر ایلمینٹری اسکول ٹیچرس اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن ٹیچر بھرتی ہوئے ہیں کئی ماہ سے ان کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جن کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے اساتذہ نے ہر مشکل مرحلے میں اپنے فرائض سر انجام دئیے ہیں اگر حکومت تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پیز تیار کرے تو آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن اس پر عمل درآمد کروائے گی اس موقع پر عارف قریشی ، حامد غوری ، تاج محمد رونجھو اور شاہنواز مہر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :