حکومت آزاد جموں و کشمیر نے مظفرآباد شہر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

بدھ 6 مئی 2020 19:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کے مظفرآباد شہر کے لئے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ان میگا منصوبوں میں سی ایم ایچ چوک فلائی اوور، سہیلی سرکار چوک میں انڈر پاس، شاہ سلطان پل، علامہ اقبال چوک اور رنگ روڈ کا ڈیزائن شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کی منظوری وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

وزیر اعظم فاروق حیدر نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ان منصوبوں پر تمام لوازمات پورے کرکے جون سے کام شروع کیا جائے۔ان منصوبوں کا اعلان وزیراعظم آزاد کشمیر نے حال ہی میں کیا تھا۔جس کے بعد تعمیرات و ہائی وے ڈویژن نے اس کا پی سی ون تیار کیا اور اسے منظوری کے لئے پیش کیا تھا۔