جی سی یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کاایک ہزار طلباء کو وظائف دینے کا اعلان

بدھ 6 مئی 2020 19:50

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا یونیورسٹی کے ایک ہزار طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں وظائف دینے کی اعلان، دس فیصد سکالرشپس ایوننگ پروگرامز کے طلباء کو دئیے جائیں گے۔اس حوالے سے فیصلہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں کیا گیا۔ جی سی یو اینڈومینٹ فنڈ کی کل مالیت تقریبا 450 ملین روپے ہو گئی،رواں سال، روائینز اور مخیر حضرات کے جانب سے اینڈومینٹ فنڈ کو تقریبا 45 ملین روپے عطیہ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کی صدارت کی،جبکہ اس موقع پر صنعتکار اقبال زیڈ احمد،میاں مصباح الرحمن، ایڈووکیٹ ضیا حیدر رضوی،ڈین پروفیسر ریاض احمد،جی سی یو خزانچی عابد شہزاد اور پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے بورڈ آف ٹرسٹیز سے درخواست کی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مسائل کا شکار طلبالے لئے بھی فنڈز اکھٹے کیئے جائیں۔ بورڈ آف ٹرسٹیز نے فنڈ کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کو تین سال کی توسیع کی بھی منظوری دیدی۔