کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں 3 لاکھ افراد نے سگریٹ نوشی ترک دی

بدھ 6 مئی 2020 20:49

کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں 3 لاکھ افراد نے سگریٹ نوشی ترک دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) برطانیہ میں 3 لاکھ افراد نے کوروناوائرس وبائی مرض کے باعث لاحق ہونے والے خدشات کے پیش نظرسگریٹ نوشی ترک کردی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کر نے کے حوالے سے برطانیہ کی ایک بڑی کاروباری مرکز نے ریسرچ کرنے والی کمپنی ، یوکے، گورنمنٹ سروے کے مطابق لاک ڈائون کے د وران کمپنی نے 1004 افراد سے سگریٹ نوشی کے حوالے سے ریسرچ کی توان میں سے 2فیصدنے بتایاکہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی ہے۔

اس کے علاوہ 5 لاکھ سے زائدافرادکاکہناتھاکہ وہ اسے چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ 24 لاکھ افرادنے بتایاکہ انہوں نے سگریٹ نوشی میں خاطر خواہ کمی کی ہے،جبکہ ایک بڑی تعدادجوکہ برطانیہ میں سگریٹ نوشوں کی مجموعی تعداد کا 27 فیصد ہے،ان کاکہناتھاکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ بھی سگریٹ نوشی ترک کردیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :