جامعہ کراچی، 22 طلباوطالبات کو ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض

جمعرات 7 مئی 2020 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میںایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں08طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 14 طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںاختر احمد خلیل(انگلش)،سمیرفاروق،سارہ پرویز(پبلک ایڈمنسٹریشن)،احترام الحق(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،سلیم عباس(کلینکل سائیکولوجی)،سحر افشاں(یورپین اسٹڈیز)،ثنا احمد اور مدیحہ (بائیوکیمسٹری) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شہریار حمید (کیمسٹری ایچ ای جی)،حسین احمد(قرآن وسنہ)،سمیہ ستار(ایگریکلچر)،محمد نسیم (جیولوجی)،تہمینہ پرویز،رابعہ (اسلامک لرننگ)،اعجاز احمد (بائیوٹیکنالوجی)،ماریہ سکندر (اسپیشل ایجوکیشن)،سید شمیم احمد (اُردو)،عامر اقبال (اصول الدین)،ایم علی قریشی ،ثاقب شہزاد،نوید علی(فزکس) اور سعدیہ ہاشمی انوائرمینٹل اسٹڈیز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :