ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کی سیل کی گئی دکانیں ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مئی 2020 18:30

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کی سیل کی گئی دکانیں ڈپٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   کرونا وائرس بے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے تاجروں کی دکانیں سیل کی گئی تھیں انہیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہلم میں لقمان احمد بابرمحمدی چوک ،ملک محمد حارث غلہ منڈی جہلم ،وسیم شوکت ڈار موبائل شاپ کالاگجراں جہلم، اعتزاز حسین محمدی چوک کی دکانیں عوامی شکایات پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان ایس او پیز عمل نہ کرنے کے پیش نظر سیل کی تھیں جنہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کو انہیں کھولنے کے لیے درخواستیں دیں جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو احکامات جاری کیے کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ان تاجروں سے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس لیے آپ لوگ ایک بیان حلفی داخل کریں کہ ہم حکومت پنجاب کی طرف جاری کیا گیا ایس او پیز پر عمل کرینگے اور اگر ہم عمل نہیں کرینگے تو آپ کو ہمارے خلاف کاروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔