بھارت میں سینکڑوں سیکورٹی اہلکار کورونا وائرس کا شکار

جمعرات 7 مئی 2020 21:55

بھارت میں سینکڑوں سیکورٹی اہلکار کورونا وائرس کا شکار
نیودہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) بھارت میں عوام کو کووڈ ۔19سے بچانے کے لیے لاک ڈاون پر عمل درآمد میں مصروف سینکڑوں سیکورٹی اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ارب تیس کروڑ آبادی کے ملک میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ داری تقریباً تیس لاکھ پولیس اہلکاروں کو سونپی گئی ہے۔بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو مغربی ریاست مہاراشٹر کے ایک سینئر افسرنے بتایا کہ پچھلے ہفتے پولیس فورس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی ہے، مہاراشٹر میں ریاستی پولیس کے 450 سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :