جامعہ کراچی نے 22 طلباوطالبات کو ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کردیں

جمعرات 7 مئی 2020 22:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) جامعہ کراچی نے 22 طلبا و طالبات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کردی گئیں ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے اجلاس میں 8طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 14 طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اختر احمد خلیل(انگلش)،سمیرفاروق،سارہ پرویز(پبلک ایڈمنسٹریشن)،احترام الحق(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،سلیم عباس(کلینکل سائیکولوجی)،سحر افشاں (یورپین اسٹڈیز)،ثنا احمد اور مدیحہ (بائیوکیمسٹری)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شہریار حمید(کیمسٹری ایچ ای جی)،حسین احمد(قرآن وسنہ)،سمیہ ستار(ایگریکلچر)،محمد نسیم(جیولوجی)،تہمینہ پرویز،رابعہ (اسلامک لرننگ)،اعجاز احمد (بائیوٹیکنالوجی)،ماریہ سکندر(اسپیشل ایجوکیشن)،سید شمیم احمد(اردو)،عامر اقبال (اصول الدین)،ایم علی قریشی،ثاقب شہزاد،نوید علی(فزکس)اور سعدیہ ہاشمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :