امریکا کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکی امداد سے کورونا سے متاثرہ دیہاڑی دار اور کمزور طبقات کی مدد کی جائے گی، امریکا کی طرف سے کورونا ریلیف کیلئے بھی ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کے فنڈز دیے جائیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 مئی 2020 20:08

امریکا کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2020ء) امریکا نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے50 لاکھ ڈالر امداد کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی امداد سے کورونا سے متاثرہ دیہاڑی دار اور کمزور طبقات کی مدد کی جائے گی، امریکا کی طرف سے کورونا ریلیف کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کے فنڈز دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان کی مالی معاونت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 50 لاکھ ڈالر امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کا جہاں کورونا وباء سے غربت میں کمی کیلئے پاکستان کے ساتھ اشتراک ہوا ہے۔ جس کے تحت غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئے تیارشدہ 336 میٹرک ٹن خوراک پروگرام کا علان کیا ہے۔ امریکا نے کہا کہ کمزور افراد کو معاشی نقصانات سے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے تحت احساس کیش پروگرام کی معاونت کیلئے 50لاکھ ڈالرکی نئی امداد دیں گے جب کہ کورونا سے متعلق پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے فنڈز دیے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی امریکا نے 80 لاکھ ڈالر کی نئی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحقین میں 88 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آج تک پروگرام کے ذریعے 88 ارب 16 کروڑ 7 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، تقسیم کردہ امدادی رقم میں ایک ارب 44 کروڑ کفالت کے بقایا جات بھی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 72 لاکھ 27 ہزار 77 خاندانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 23 لاکھ 42 ہزار303 خاندانوں میں 28 ارب 31 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ پنجاب میں 30 لاکھ 11 ہزار 975 خاندانوں میں 36 ارب 69 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں میں 13 لاکھ 37 ہزار660 خاندانوں میں 16ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ بلوچستان کے 3 لاکھ 33 ہزار 886 خاندانوں میں 4 ارب 88 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں 49 ہزار 306 خاندانوں میں میں 66 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ اسلام آباد میں 27 ہزار173 خاندانوں میں 33 کروڑ 48 ہزار روپے اور آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 24 ہزار 775 مستحقین کو ایک ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مستحقین کے انگوٹھوں کے نشانات کے معاملات 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے، احساس پروگرام مستحقین کے لیے اموات رجسٹریشن کے مسائل 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست ہے۔