پرائیویٹ سکولز بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مارچ ،اپریل اور مئی 2020ء کی فیس میں 20فیصد رعایت دے رہے ہیں ، محمد نواز پند را نی

والدین تین ماہ کی باقی ماندہ فیسوں کا آدھا یعنی 40فیصد 10مئی تک اپنے اپنے سکولوں میں ادا کرکے رسید وصول کریں،صدر آل بلوچستان پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

جمعہ 8 مئی 2020 16:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ( رجسٹرڈ)بلوچستان کے صدرمحمد نواز پندرانی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز نے ہمیشہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں لاک ڈاون کے باعث فیسیں جمع نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں والدین بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تین ماہ کی فیس 20فیصد رعایت کے ساتھ جمع کرکے رسید حاصل کریں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مارچ ،اپریل اور مئی 2020ء کی فیس میں 20فیصد رعایت دے رہے ہیں والدین تین ماہ کی باقی ماندہ فیسوں کا آدھا یعنی 40فیصد 10مئی تک اپنے اپنے اسکولوں میں ادا کرکے رسید وصول کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث اسکول بند ہونے کی وجہ سے فیس جمع نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں والدین عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ اوردیگر عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اسکولوں کی عمارتوں کے کرایے ادا کئے جاسکیں۔