ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں اپنے نظام تعلیم ک جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ڈاکٹر ساجد محمود

جمعہ 8 مئی 2020 23:24

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے ہمیں اپنے نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے طلبہ کو جدید آن لائن طریقہ تدریس کی طرف گامزن کیا جائے تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کے اجراء کو کامیاب بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن پاکستان اور صوبائی وزارت تعلیم کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو مدنظر رکھنا ہوگا کہ عالمی وبا کرونا کے اثرات کو ختم ہونے میں ایک لمبا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس دوران صرف فاصلاتی آن لائن طریقہ تدریس کو اختیار کر کے ہی طلبہ کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکتا ہے۔