بلتستان یونیورسٹی نے خپلو بروق میں قدیم بلتی رسم الخط میں پتھروں پر کندہ کئی اہم آثار کا کھوج لگا لیا

ہفتہ 9 مئی 2020 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) بلتستان یونیورسٹی نے خپلو بروق میں قدیم بلتی رسم الخط میں پتھروں پر کندہ کئی اہم آثار کا کھوج لگا لیا۔ یونیورسٹی ذرائع نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اس شعبہ کے ماہرین جن میں ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر نے غلام حسن حسنی اور محمد ناظم کی معاونت سے ان آثارکودریافت کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ خپلو منجن بروق میں کئی مختلف پتھروں پرقدیم بلتی رسم الخط میں کئی اہم پیغامات اوربدھ مت کی مقدس ترین منترہ’’اوم منی پدمی ہن’’کندہ ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی ان تاریخی نوادرات اور پتھروں پر کندہ نقوش کو محفوظ کر رہی ہے۔اور انکاترجمہ بھی کیا کرایاجائے گا۔ اس سے قبل منٹھل بدھا راک پر موجود تحریر کاترجمہ امریکہ کے معروف آثارِ قدیمہ سے کرواچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :