ملتان،ویمن یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کا سینی ٹائزرتیار، فورسز کے حوالے

ہفتہ 9 مئی 2020 17:50

ملتان ۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) ویمن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ٹریفک پولیس ملتان اورنشتر ہسپتال کو سینٹائزر کی 200 بوتلیں عطیہ کردی گئیں ، ویمن یون یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں بنایا گیا سینٹائزر فرنٹ لائن پرکام کرنیوالے افراد کودیا گیا، جس میں ٹریفک وارڈن اور نشتر کے ڈاکٹر شامل ہیں ، ٹریفک پولیس کو 100بوتلیں عطیہ کی گئیں جو سٹی ٹریفک آفیسر ہماںنصیب نے وصول کیں ، جبکہ نشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر مصطفیٰ کمال پاشا نے سینی ٹائزرکی بوتلیں وصول کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی اس مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کوتنہا نہیں چھوڑے گی ، یہ سنیٹائزر عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کردہ فامورلہ کے تحت تیار کیاگیا، اس مشکل وقت میں تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ویمن یونیورسٹی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :