
ایمرٹس ائیرلائن کا مختلف ممالک میں پھنسے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کا اعلان، ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی
اماراتی ائیرلائن کی پروازیں فی الحال فرینکفرٹ اور لندن سے لوگوں کو لے کر دبئی پہنچیں گی، بعد ازاں ایمسٹرڈیم، بارسیلونا، جکارتہ، کوالالمپور، ملینا، میلبورن، سنگاپور، سیول، ٹورنٹو اور ٹوکیو کیلئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی، امارات واپس آنے والے لوگوں کو 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا
محمد علی
ہفتہ 9 مئی 2020
21:13

(جاری ہے)
ایمرٹس ائیرلائن کے مطابق ابتدائی طور پر فرینکفرٹ اور لندن سے 2 پروازوں کے ذریعے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کو ملک واپس لایا جائے گا، تاہم ان تمام افراد کو قوائد کے مطابق 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
ایمرٹس ائیرلائن نے مزید ممالک سے بھی لوگوں کو واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمرٹس ائیرلائن نے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امارات واپسی کے خواہش مند غیر ملکی رہائشی ایمسٹرڈیم، بارسلونا، جکارتہ، کوالالمپور، منیلا، میلبورن، سنگاپور، سیول، ٹورنٹو اور ٹوکیو سے ٹکٹوں کی بکنگ کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ صرف وہ غیر ملکی رہائشی امارات واپس آ سکیں گے، جن کی جانب سے اماراتی وزارت خارجہ سے باقاعدہ اجازت طلب کی گئی ہے۔ امارات واپس آنے کے خواہاں غیر ملکیوں کو تواجدی ریسیڈنٹ سروس کے ذریعے واپسی کی اجازت طلب کرنا ہوگی، جبکہ ان کے پاس درست رہائشی ویزہ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دوسری جانب ایمرٹس ائیرلائن کے علاوہ اتحاد ائیرویز نے بھی بیرون ممالک پھنسے اماراتی رہائشیوں کی امارات واپسی کیلئے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد ائیر ویز نے بھی اس سلسلے میں ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.