
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید 624 کیسز اور 11 اموات رپورٹ
کورونا کے نئے مریضوں کے بعد امارات میں کورونا متاثرین کی گنتی 17،417 ہو گئی
محمد علی
ہفتہ 9 مئی 2020
23:31

(جاری ہے)
پچھلے چند روز کے دوران امارات میں 41 ہزار سے زائد مقامی اور تارکین وطن کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں مقیم تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کو خوش خبری دی کہ اماراتی طبی مرکز میں کورونا وائرس کے کامیاب علاج کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ابو ظہبی کے سٹَیم سیل سنٹر میں ڈاکٹروں اور ریسرچرز کی ایک ٹیم نے سٹیم سیل کے ذریعے کورونا کا مرض ختم کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس طریقہ میں کورونا کے مریض کے ختم سے سٹیل سیلز نکالے جاتے ہیں اور پھر انہیں ایکٹیویٹ کر کے دوبارہ مریض میں منتقل کر دیئے جاتے ہیں، جس سے مریض جلد شفایاب ہو جاتا ہے۔ اس منفرد علاج کا تجربہ 73 مریضوں پر کیا گیا ہے سب کے سب شفایاب ہوگئے. مریض کے خون سے نکالے گئے سٹیم خلیے ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچائے گئے.اس طریقہ علاج کی بدولت پھیپھڑے میں نئے خلیے پیدا ہوتے ہیں اور نئے کورونا کے وائرس کو لگنے سے روک دیتے ہیں. علاوہ ازیں مزید صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچانے سے بھی بچاتے ہیں۔امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید نے امارات کے عوام اور تارکین وطن کی جانب سے ابوظبی سٹیم سیل کے ڈاکٹرز، ریسرچرز اور دیگر عملے کا کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج سے دُنیا بھرمیں پھیلی کورونا وبا کے خاتمے میں بے پناہ مدد مِلے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.