چوہدری کامران یوسف گھمن و دیگر کا مرزا محمد اکرم کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 10 مئی 2020 17:45

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 162 چوہدری کامران یوسف گھمن،سیکرٹری انفارمیشن سیکرٹری محمد صدیق بھلر اور پیپلز گلف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاء الرحمن گریوال نے پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنما بانی ممبر و سابق نائب صدر بانی ممبر مرزا محمد اکرم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ہم اس غم کی گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت اور انکے خاندان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :