مقامی ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین سپرے کیاگیا جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام ایس او پیز عمل کرکے اس کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 10 مئی 2020 18:47

مقامی ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین سپرے کیاگیا جبکہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی ہدایات پر احمد کلینک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین سپرے کیاگیا تفصیلات کے مطابق چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احمد کلینک پر کلورین سپرے کیاگیا

اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی اور لوگوں کو چاہئے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھروں میں رکھیں اور بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں احتیاطی تدابیر کو اپنا کر ہی ہم کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچ سکتے ہیں۔