روس میں یوم فتح، دوسری جنگ عظیم کو 75 سال مکمل، طیاروں کا فلائٹ پاس اور آتش بازی

روس میں 9 مئی کے روز دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے75سال مکمل ہونے پر یوم فتح منایا جانا تھا جس کی پریڈ حسب سابق ماسکو کے لال چوک پر ہونا تھی مگر لاک داؤن کی وجہ سے اس بار یہ تقریبات نہ ہو سکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 10 مئی 2020 19:21

روس میں یوم فتح، دوسری جنگ عظیم  کو 75 سال مکمل، طیاروں کا فلائٹ پاس اور ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) روس میں 9 مئی کے روز دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے75سال مکمل ہونے پر یوم فتح منایا جانا تھی جس کی پریڈ حسب سابق ماسکو کے لال چوک پر ہونا تھی مگر لاک داؤن کی وجہ سے اس بار یہ تقریبات نہ ہو سکیں۔ یاد رہے ہر سال 9 مئی کو روس میں دوسری جنگ عظیم جیتنے پر فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔

تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے سرکاری سطح کی وہ تقریبات منسوخ کردی گئیں جن میں عالمی مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

75ویں جشن فتح کے موقع پر دن گیارہ بجے جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب کیا اور یورپ میں جنگ عظیم دوئم کے خاتمے اور اتحادیوں کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صدر پوتن نے وکٹری ڈی (V Day) کے موقع پر اس جنگ میں جانیں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ہمیشہ ان ہیروز کی مقروض رہے گی۔ واضح رہے 9 مئی1945ء کو جرمنی کی نازی افواج نے روسی فوج سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی اور گھٹنے ٹیک دئیے تھے۔

جس کے بعد 9 مئی 1945 سے روس میں یوم فتح منایا جاتا ہے۔

اگرچہ اس دوران عوامی اجتماع منسوخ کردیے گئے تھے، مگر روایتی طور پر ماسکو میں ’’ریڈ سکوائر‘‘ طیارے فلائٹ پاس کیا، تاہم بہترین موسم ہونے کے باوجود لاک ڈائون کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں گھروں پر ہی اس عظیم فتح کا جشن منایا۔ اس جشن کی خوشی میں ہر سال روائیتی آتش بازی کا مظاہرہ کیا کیا۔ اس سال بہت سے لوگوں نے گھر کی بالکونی سے نہ صرف یہ آتش بازی دیکھی بلکہ رات گئے تک کینڈیل جلا کر جنگ عظیم دوئم کے سپاہیوں کو روسی ترانہ گاکر خراج تحسین پیش کیا۔