بورڈامتحانات، طلباء وطالبات کی اگلی کلاسزمیں ترقی کے لئے کل لاہور میں اجلاس منعقدہوگا

پیر 11 مئی 2020 17:25

ملتان ۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئرپرسنز (پی بی سی سی )کی ایک اہم میٹنگ 12مئی کو تعلیمی بورڈلاہور میں صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کی زیرصدارت منعقدہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی بورڈزکے زیراہتمام منعقدہونے والے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے التواء کے بعدیہ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ منعقدہورہی ہے جس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کواگلی کلاسزمیں ترقی دینے ،پریکٹیکل امتحانات کے نمبرزکی تقسیم اورپرائیویٹ طلباء وطالبات کے’’ سٹیٹس‘‘کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :