توبہ کی قبولیت میں عمر کی کوئی قید نہیں ، جب بھی توبہ کریں گے قبول ہوجائیگی، علامہ محمد الیاس قادری

منگل 12 مئی 2020 17:15

توبہ کی قبولیت میں عمر کی کوئی قید نہیں ، جب بھی توبہ کریں گے قبول ہوجائیگی، ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ توبہ قبول ہونے کے بارے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے جب بھی توبہ کریں گے قبول ہوجائیگی ،بعض لوگ بوڑھے ہوجاتے ہیں مگر گناہوں پر دلیری ختم نہیں ہوتی، ان کی گناہوں کی عادت ختم نہیں ہوتی ،جب مسلسل گناہ کئے جائیں تو دل سیاہ ہوجاتا ہے پھر نصیحت اثر نہیں کرتی ،جب گناہوں کی عادت پختہ ہوجاتی ہے تو موت کی طرف سے توجہ ہٹ جاتی ہے ، یاد رکھیں بڑھاپے کے بعد عمر کی کوئی اور اسٹیج نہیں ہوتی اب صرف موت نے آنا ہے ،ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی اولاد کو نیکی کی راہ کی طرف گامزن کردیتے ہیں مگر خود نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتے وہ یادرکھیں آپ اپنی قبر میں خود جواب دیں گے ۔