کرونا وباء اور مودی دہشتگرد کے مقابلہ کے لیے تمام حکومتی ، نیم حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کے باہمی اشتراک کار کو بہتر اورخوشگوار بنایا جائے گا،چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین کا اجلاسوں سے خطاب

منگل 12 مئی 2020 19:24

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ کرونا وباء اور مودی دہشتگرد کے مقابلہ کے لیے تمام حکومتی ، نیم حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کے باہمی اشتراک کار کو بہتر اورخوشگوار بنایا جائے گا ۔ شہری دفاع ، بوائز سکاوٹس اور گرل گائیڈز کا بنیادی ہدف بنی نوع انسان کا تحفظ ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نظامت اعلیٰ شہری دفاع اور دفتر گرلز گائیڈ ز میں گرل گائیڈز اور بوائیز سکاوٹس کی دو علیحدہ میٹنگز میں کیا ۔ نظامت اعلیٰ شہری دفاع کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل چوہدری امتیاز ، ڈائریکٹر صداقت حسن ، ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوہر امین ،سینئراسٹرکٹر اسد حفیظ ، خالد محمود قریشی اور صنم نقوی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گزلر گائیڈ دفتر کے اجلاس میں پروونشل سیکرٹری بوائیز سکاوٹس عبدالصمد چشتی ، ڈپٹی پروونشل کمشنر راجہ عبدالوحید خطرت ، خواجہ طارق شفیع ، دانیال ممتاز ، محمد نذیر حسرت، سیکرٹری گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن آزادکشمیر حمیرا عباسی ، نگہت محمود ، اُجالا فیاض اور وقاص محمود نے شرکت کی ۔ چیئرمین عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور آزادخطہ کی عوام قدرتی اور انسانی خطرات کے موجودہ عالم میں شہری دفاع، گرلز گائیڈ اور بوائیز سکاوٹس سے خالص انسانی خدمات کی ادائیگی کی توقع رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کی آگاہ اور پیشگی تیاری کے لیے عوام الناس میں آگاہی کی منظم اور مربوط مہم پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شپرہ دفاع کے رضا کار ، سینئر گائیڈ ز اور سکاوٹس لیڈرز اپنے سماجی کردار کی ادائیگی کے لیے مخلص اور سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے بچاو اور انڈین دہشتگردی کے پیش نظر تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور غیر سرکاری سماجی تنظمیوں کو یکجاں و دو قالب کی عملی تصویر بننا ہوگا۔