معذوروں کی نقل اُتارنے والے مکہ کے رہائشی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا
نوجوان نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ ہاتھوں پیروں سے معذور افراد کے انداز میں چل کر ان کا مذاق اُڑا رہا تھا
محمد عرفان بدھ 13 مئی 2020 16:42
(جاری ہے)
اس ویڈیو میں سعودی نوجوان اپنے گھر کی چھت پر دکھائی دیتا ہے،
جو اچانک اپنے ہاتھوں اور پیروں کو مروڑ کر اور منہ کے عجیب و غریب زاویئے بنا کر بالکل اسی انداز میں چل رہا ہے، جس طرح کوئی بدنصیب معذور انسان چلتا پھرتا ہے۔ نوجوان کی جانب سے معذوروں کی تضحیک پر مبنی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مشتعل ہو گئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص نے کچھ انوکھا کرنے کے چکر میں دُنیا بھر کے کروڑوں معذوروں اور ان کے رشتہ داروں کے دِل دُکھائے ہیں۔ جسمانی اور ذہنی معذوری کوئی عیب نہیں ، بلکہ اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے۔ ایسے معذور افراد ہمدردی ، محبت اور توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، ایک ہٹے کٹے اور جسمانی لحاظ سے تندرست شخص کی جانب سے معذوروں کا انداز اپنا کر ویڈیو بنانا ایک شرمناک عمل ہے۔کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو پولیس کو بھی رپورٹ کرد یا۔ جس کے بعد ملزم کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک سعودی دوشیزہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو مملکت میں عائد جزوی کرفیو کی ذرا بھی پروا نہ کرتے ہوئے گاڑی لے کر سڑک پر آ گئی اوراپنی ویڈیو بنا کر لوگوں سے کہنے لگی کہ سعودی حکام نے کرفیو کی خلاف ورزی پرلوگوں پر ہزاروں درہم کا جرمانہ لگا دیا ہے۔ یہ موسم بہار کے دن ہیں، ان ایام میں کوئی بھلا خود کو کیسے گھر میں بند رکھ سکتا ہے۔ اگر باہر نہ نکلے توبہار کے خوبصورت نظاروں سے کیسے لطف اندوز ہوں گے، اس حسین موسم میں جابجا کھلنے والے پھولوں کا حُسن کیسے دیکھ پائیں گے۔ بھلا کوئی کیسے گھروں سے نہ نکلیں۔چاہے لاکھوں ریال کا جرمانہ بھی بھرنا پڑے، ہم تو باہر آئیں گے۔ پھر یہ لڑکی تمسخر کے انداز میں کورونا کو مخاطب کر کے کہتی ہے ، آجاؤ ، وائرس آجاؤ، کوئی بات نہیں ہم بچ جائیں گے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ایک طوفان اُٹھ کھڑا ہوا۔لوگوں نے اس سعودی خاتون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.