بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی دٴْنیا بھارت کے ہندو انتہا پسندفاشسٹ ایجنڈے کا فوری نوٹس لے، علی امین گنڈا پور

بدھ 13 مئی 2020 22:36

بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی دٴْنیا بھارت کے ہندو انتہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی دٴْنیا بھارت کے ہندو انتہا پسندفاشسٹ ایجنڈے کا فوری نوٹس لے۔ بدھ کووفاقی وزیر کی زیرصدارت آن لائن کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں امریکہ سمیت بیرون ملک مقیم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، انہوںنے کہاکہ بھارت ایل او سی پر نہتی سول آبادی کو آئے روز نشانہ بنا رہا ہے، وفاقی حکومت ایل اوسی پر رہائش پذیر عوام کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایل او سی پر سول آبادی کی حفاظت کے لیے بنکرز، رابطہ سڑکوں اور طبی مراکز کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی دٴْنیا بھارت کے ہندو انتہا پسندفاشسٹ ایجنڈے کا فوری نوٹس لے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت میں مقیم کروڑوں مسلمان بدترین تشدد اور استحصال کا شکار ہیں۔ شرکاء کانفرنس نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی صورت میں کشمیریوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس مسلسل پامال کررہا ہے۔