تحریک انصاف کے ایم این اے نجیب ہارون کی ناراضگی کی معاملہ ،وزیراعظم نے ملاقات کیلیے بلا لیا

ملاقات آج متوقع ، عمران خان اور عارف علوی نجیب ہارون کے خدشات اور تحفظات کو دور کریں گے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 14 مئی 2020 14:01

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 14 مئی 2020ء ) حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی نجیب کی ناراضگی کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کیلیے بلا لیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ور ناراض رہنما نجیب ہارون کی ملاقات آج متوقع ہے۔ ایم این اے نجیب ہارون عمران خان کو اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان ناراض رہنما کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔  نجیب ہارون نے اپنی  قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا  ۔ نجیب ہارون این اے 256 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے میں کچھ نہ کر سکا۔

وزیراعظم عمران خان نے نجیب ہارون کا ہر قیمت پر منانے کی ہدایت کی  تھی ۔صدر عارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت اہم شخصیات نے نجیب ہارون سے رابطے کیے ہیں۔تاہم ان کی یہ تمام کوششیں ناکام جارہی ہیں کیونکہ نجیب ہارون اپنی ضد پر قائم ہیں اور انہوں نے استعفے واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنما کے استعفی دینے پر دیگر ناراض اراکین بھی حیران ہیں۔

اس سےقبل رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت بھی اختیارات نہ ہونے کے باعث پھٹ پڑے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ایم این اے داکٹر عامر لیاقت حسین کاکہا کہ کچھ لوگ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیتے۔ کچھ دن قبل عامر لیاقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کی ریلیف پیکج کا مذاق اڑا رہے تھے۔انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہیں جو مجھے عمران خان سے بات نہیں کرنے دیتے۔