غیر جریدہ ملازمین سکیل 1تا 15کی تنخواہوں سے بہبود فنڈ ماہانہ بشرح 2%سے کٹوتی کی جاتی ہے، سردار فاروق احمد طاہر

جمعرات 14 مئی 2020 19:59

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) سپیکر آزادجموں وکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت اجلا س میں ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر خان کے ایک سوال کے جواب میںوزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ غیر جریدہ ملازمین سکیل 1تا 15کی تنخواہوں سے بہبود فنڈ ماہانہ بشرح 2%سے کٹوتی کی جاتی ہے۔ البتہ غیر جریدہ ملازمین کے حق میں گروپ انشورنس کی رقم حکومت آزادکشمیر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔

جریدہ ملازمین سکیل 16تا بالا کی تنخواہ سے بہبود فنڈ ماہانہ بشرح 2%زیادہ سے زیادہ مبلغ 1000/-روپے کٹوتی کیے جاتے ہیں۔ نیز جریدہ آفیسرز کی تنخواہ سے گروپ انشورنس کی کٹوتی بھی عمل میں لائی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ 1000/-روپے ماہوار ہے۔

(جاری ہے)

ماہانہ بہبود فنڈ گرانٹ 2,75,00,000/-روپی( اوسطاًً)حکومت آزادکشمیر کی جانب سے غیر جریدہ ملازمین سے سکیل 1تا 15و ٹائم سکیل 16کے لیے سالانہ 12کروڑ روپے بطور گروپ انشورنس فراہم کیے جاتے ہیں۔

بہبود فنڈ ماہانہ 130,00,000/-روپے اوسطاًً۔گروپ انشورنس 120,00,000/-(اوسطاًً)۔انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ وگروپ انشورنس کی جانب سے دوران سروس اور ریٹائرمنٹ کے دوران ستر سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین اور طبی بنیادوں پر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ بہبود فنڈ گرانٹ کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ غیر جریدہ Beneficiaries کی تعداد اس وقت دس ہزار سے زائد ہے اور ماہانہ ادائیگی پر تقریباًً175,00,000/-روپے اوسطاًً خرچ ہو رہے ہیں اور کلیمز میں اضافہ کے باعث قابل ادائیگی رقم میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

متوفی غیر جریدہ ملازمین کے لواحقین کو گروپ انشورنس کی رقم محکمہ مالیات سے فراہم کی جاتی ہے اور فی الوقت اس مد میںسالانہ 12,000,0000/-(بارہ کروڑ ) روپے کی خطیر رقم ادا کی جا رہی ہے۔ ۔علاوہ ازیں متوفی مرھوم ملازمین کے تقریباًً 200کلیمز منظور ہو کر قابل ادائیگی ہیں جن پر مبلغ 9,24,40,000/-روپے کی اضافی رقم درکار ہے۔ جس کے لیے محکمہ مالیات سے تحریک ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ وگروپ انشورنس جریدہ کی جانب سے دوران سروس اور ریٹائرمنٹ کے دوران ستر سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین اورطبی بنیادوں پر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ بہبود فنڈ گرانٹ کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ جریدہ Beneficiaries کی تعداد 3300/-ہے اور ماہانہ اوسطاًً 40,00,000/-روپے کی رقم بہبود فنڈ کی ادائیگی کی جار ہی ہے۔

جریدہ آفیسرز کو عمر پیرانہ سالی کی بناء پر ریٹائرمنٹ پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر زیادہ سے زیادہ 1,00,000/-روپے بطور بطور فیئر ویل گرانٹ دی جاتی ہے۔ حاضر سروس جریدہ ملازمین کو صرف ایک بچی کی شادی پر مبلغ 50,000/-روپے بطور میرج گرانٹ ادا کیے جاتے ہیں۔ جریدہ آفیسرز کو نارمل ریٹائرمنٹ کے بعد 10سال کے اندر فوت ہونے کی صورت میں بیوہ کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

طبی ناکارگی کی صورت میں ریٹارڈ ہونیو الے آفیسران کو یکمشت مبلغ 1,00,000/-روپے بطور گروپ انشورنس ادائیگی کی جاتی ہے۔ جریدہ ملازمین کی دوران سروس فوت ہونے کی صورت میں مبلغ 30,000/-روپے بطور اخراجات تجہیز و تدفین ادا کیے جاتے ہیں۔ سال 2009میں ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لیے 4عدد بسیں خرید کی تھیں ملازمین غیر جریدہ کو یہ سہولت بغیر کسی نفع و نقصان پر دی جاتی تھی۔

مگر اس سہولت کی فراہمی سیبہبود فنڈ ( غیر جریدہ) کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوتا تھا۔ اس سہولت سے مستفید ہونیو الے ملازمین کی عدم دلچسپی کے باعث یہ خسارہ آئے روز بڑھ رہا ہے۔چنانچہ نوٹیفکیشن نمبر س ص /1/(5)/اول / 14مورخہ 23-02-2016کی روشنی میں چاروں گاڑیاں میڈیکل کالج میرپور، راولاکوٹ اور مظفرآباد کو مبلغ 84لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئیں۔

بہبود فنڈ غیر جریدہ کے پاس 30نومبر 2019تک مبلغ 81,50,87,540,07اکیاسی کروڑ ، پچاس لاکھ ، ستاسی ہزار پانچ صد رچالیس روپے سات پیسے کا کیش اثاثہ موجود ہے جن کی مختلف بنکوں میں زیادہ شرح منافع پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈغیر جریدہ کے پاس میرا تنولیاں میں 21کنال پانچ مرلے کی زمین موجود ہے ۔ اس پر ملازمین کے رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے ۔

اس کے علاوہ چھتر دومیل بالمقال اکلاس بلڈنگ 3کنال کی زمین بھی ہے جس پر ایک پلازہ کی تعمیر کا منصوبہ فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کو ارسال کیا ہوا ہے ۔ مجوزہ پلان کی بیسمنٹ پر پارکنگ اور دفاتر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ امید ہے کہ مجوزہ منصوبہ آئیندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہو کراس پر تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ بہبود فنڈغیر جریدہ کا ایک عدد پٹرول پمپ جو پی ایس اوکے تعاون سے جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہو چکا ہے ۔ اس کو انتظامی بنیادوں پر چلانے کے لئے عملدرآمد جاری ہو رہا ہے ۔ بہبود فنڈز ( جریدہ ) کے پاس 30نومبر 2019تک مبلغ 29,00,00,000(انتیس کروڑ) روپے کا کیش اثاثہ موجود ہے جن کی مختلف بنکوں میں زیادہ شرح منافع پر سرمایہ کار ی ہوئی ہے ۔