وزیراعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں والد کے نام پر کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد سے منسوب کرنے پر عثمان بزدار عوام کی شدید تنقید کی زد میں

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2020 23:56

وزیراعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں والد کے نام پر کارڈیالوجی ہسپتال ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2020ء) وزیراعلی پنجاب نے ڈی جی خان میں والد کے نام پر کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد سے منسوب کرنے پر عثمان بزدار عوام کی شدید تنقید کی زد میں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد کے نام سے منسوب کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعلی پنجا ب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اس کارڈیالوجی ہسپتال کا نام اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سے عثمان بزدار شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ خاص کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزادر نے ڈی جی خان میں جس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا، اس کا نام سردار فتح محمد خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد سے منسوب کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے جس سے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہسپتال کا نام والد کے نام پر رکھنے سے عثمان بزدار اپنے خاندان کی تشہیر کر رہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کل تک عمران خان جن باتوں کی مخالفت کرتے تھے، آج ان کے اپنے وزیراعلیٰ بھی وہی کام کر رہے ہیں۔