
حکومت نے چین میں پھنسے300 طلباء کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
طلباء کو رعایتی قیمت پر ایئرٹکٹ صرف50 ہزار میں دیا جائےگا، طلباء کی واپسی کیلئے پاکستان18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 15 مئی 2020
20:24

(جاری ہے)
جس میں طلباء کی واپسی کے لیے حکومتی سہولتوں پر والدین کو اعتماد میں لیا گیا۔
والدین کی جانب سے ان کے بچوں کی واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری گفتگو میں کہا کہ چین میں پھنسے300 طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔ طلباء کو وطن واپسی کے لیے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دیا جائے گا۔ ووہان میں پھنسے طلباء کے لیے ایئرٹکٹ صرف50 ہزار روپے کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ حکومت پاکستان18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ دوسری جانب معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت اب ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 ہزار سے 12 ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے لیکن وطن واپس آنے والے افراد کو ایک یا 2 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا کیونکہ ہم اب لیبارٹریز کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تو مسافروں کو انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ اب تک مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 23 ہزار سے زائد پاکستانی واپس لائے گئے ہیں، بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں قرنطینہ میں رکھنے کی شرائط ختم کر دی گئی ہے، تارکین وطن کو وطن واپس لانے کی صلاحیت میں اضافہ کر چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.