قائداعظم یونیورسٹی کی ایلومنائی ایسوسی ایشن کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کرنے کے فیصلہ کی ستائش

ہفتہ 16 مئی 2020 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) قائداعظم یونیورسٹی کی ایلومنائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کرنے کے فیصلہ کو سراہا ہے، قائداعظم یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کا فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ نور نے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے، اس سے یونیورسٹی زمین کی حد بندی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور لینڈ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے قیام کے وقت اس کو 1709 ایکڑ چار کنال اور 12 مرلہ زمین الاٹ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :