
وزیرستان میں2 لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا
تین لڑکیوں کی ایک نوجوان کے ساتھ سوشل میڈیا پرموبائل ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ باپ اور بھائی نے گولی مارکرقتل کردیا، واقعے کا مقدمہ درج، پولیس نے ملزمان اور تیسری لڑکی کی تلاش شروع کردی
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 17 مئی 2020
22:30

(جاری ہے)
ایف آئی آر کے مطابق قتل کا واقعہ 14 مئی کو صوبہ خیبرپختونخوا میں جنوبی و شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں شام پلین گڑیوم میں دوپہر2 بجے کے قریب پیش آیا۔
پولیس کو چچا زاد بھائی کی جانب سے 16 اور 18 برس کی 2 لڑکیوں کے غیرت کے نام پر قتل کی مصدقہ اطلاع دی گئی۔ اطلاع دینے والے کا نام اور پتہ معلوم نہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل کی وجہ ایک ویڈیو قرار دی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکے کو ویران علاقے میں 3 لڑکیوں کے ساتھ اپنی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ وزیرستان کے سینئر پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ 52 سیکنڈ پر مشتمل موبائل ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی 3 میں سے 2 لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تیسری لڑکی بارے معلومات نہیں ہیں۔ پولیس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص اور تیسری لڑکی کی معلومات جمع کررہی ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق یہ ویڈیو تقریبا ایک سال قبل بنائی گئی تھی اور ممکنہ طور پر چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ انہوں نے تحصیلدار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیسری لڑکی اور لڑکا زندہ ہیں۔ پولیس عہدیدار نے انکشاف کیا کہ واقعہ کے بعد لاشوں کی تدفین کے لیے دونوں خاندانوں کے جنوبی وزیرستان میں آبائی گاؤں شکوتئی منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا جو سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم بھی بھیجی گئی ۔پولیس عہدیدار کے مطابق لڑکیوں کے خاندانوں کی جانب سے لاشوں کو جنوبی وزیرستان منتقل کرنے کے باعث دونوں لڑکیوں کے نام تاحال معلوم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیلدار کے ہمراہ پولیس ٹیم کو علاقے کا دورہ کرنے اور حتمی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ کوئی کارروائی کرنے سے قبل اس وقت ہماری اولین ترجیح تیسری لڑکی اور اس شخص کی زندگی بچانا ہے۔ تحقیقات کی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکار نے کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے علاقوں شکوتئی اور بارگرام دونوں میں موبائل کوریج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی روایت میں معاشرے میں قبیلے کو بدنام کرنے والے مردوں اور عورتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس کے لیے کیس کی تحقیقات بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ ویڈیو میں موجود مواد مکمل طور قبائلی معاشرے کی اقدار کے خلاف ہے۔ مذکورہ واقعہ 2012 میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے 8 سال بعد پیش آیا ہے، جس میں 2 لڑکوں کے رقص کے دوران 3 خواتین کی تالیاں بجانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.