پنجاب میں مزید درجنوں صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی

دفاعی پیداوار، پیکنگ فسیلٹی، فلورملز، فوڈ انڈسٹری، پولٹری، لائیواسٹاک، فوڈ پروسیسنگ سے منسلک تمام صنعتیں کھولی جاسکتی ہیں، محکمہ صنعت وتجارت کا نیا نوٹی فکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 مئی 2020 23:22

پنجاب میں مزید درجنوں صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2020ء) پنجاب میں مزید درجنوں صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی، دفاعی پیداوار، پیکنگ فسیلٹی، فلورملز، فوڈ انڈسٹری، پولٹری، لائیواسٹاک، فوڈ پروسیسنگ سے منسلک تمام صنعتیں کھولی جاسکتی ہیں، استثنیٰ کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مزید درجنوں صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کل پیر سے 26 سے زائد صنعتیں اور ان سے منسلک کاروبار کھولے جاسکیں گے۔ محکمہ صنعت وتجارت نے لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ دفاعی پیداوار سے منسلک صنعتوں، پیکنگ فسیلٹی، فلورملز اور فوڈ انڈسٹری کو کاروبار کرنے کی مکمل استثنیٰ حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پولٹری، فیڈ ملز، لائیواسٹاک، فوڈ پروسیسنگ سے منسلک تمام صنعتیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ ،دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیاء، سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز، آئل اینڈ گیس پروڈکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پرڈوکشن، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج ،ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایل پی جی آئوٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔ موبائل فون بنانے والے کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنے والے کارخانے بھی آج سے کھل جائیں گے اورسائیکل، موٹر سائیکل، کار کے انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز نے کل سے گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے ہمارے مطالبات پورے ہونے تک گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔