
پنجاب حکومت نے کاروباری طبقات کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا
پنجاب بھر میں کل پیر سے جمعرات تک بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار بڑھانے کا امکان ہے، اوقات کار شام 5 سے بڑھا کر رات 10بجے کر دیے جائیں گے۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
پیر 18 مئی 2020
00:05

(جاری ہے)
دوسری جانب پنجاب حکومت نے مزید درجنوں صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کل پیر سے 26 سے زائد صنعتیں اور ان سے منسلک کاروبار کھولے جاسکیں گے۔ محکمہ صنعت وتجارت نے لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ دفاعی پیداوار سے منسلک صنعتوں، پیکنگ فسیلٹی، فلورملز اور فوڈ انڈسٹری کو کاروبار کرنے کی مکمل استثنیٰ حاصل ہوگی۔ اسی طرح پولٹری، فیڈ ملز، لائیواسٹاک، فوڈ پروسیسنگ سے منسلک تمام صنعتیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ ،دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیاء، سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز، آئل اینڈ گیس پروڈکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پرڈوکشن، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج ،ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایل پی جی آئوٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔ موبائل فون بنانے والے کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنے والے کارخانے بھی آج سے کھل جائیں گے اورسائیکل، موٹر سائیکل، کار کے انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز نے کل سے گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے ہمارے مطالبات پورے ہونے تک گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
-
لاہور میں شیرا کوٹ کے قریب پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
-
3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
-
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے‘ خواجہ آصف
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
عمان کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ؛ 23 افراد ڈوب گئے
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
-
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.