قراقرم یونیورسٹی میں آن لائن و مرکب نظام تعلیم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس، مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 مئی 2020 21:38

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آن لائن اور مرکب نظام تعلیم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ آن لائن اجلاس میں یونیورسٹی کی سینئر منیجمنٹ و مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آن لائن کورس آفر کرنے کی پالیسی، لرننگ منیجمنٹ سسٹم، فیکلٹی ٹریننگ، لائبریری اور ای وسائل،طلبا سپورٹ سروسز اور آئی ٹی ہلپ ڈیسک، تشخیص اور امتحان کی پالیسی،آن لائن و بلینڈڈ لارننگ پالیسی میں کوالٹی اشورینس،آن لائن و بلینڈڈ لارننگ سیکھنے کے طریقے کار، موجود ہ صورت حال میں یونیورسٹی عملے کے لئے سیفٹی پلان اور پروٹوکول،سب کیمپس میں آن لائن تعلیم کی پیشرفت اورکے جی ایس کی آن لائن کلاسز سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شریک ممبران نے ان امور کی تازہ ترین صورت حال سمیت مزید بہتری لانے کے مختلف حوالوں پر آراء پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :