وزیراعظم عمران خان کی میڈیا کے بقایا جات کلیئر کرنے کی ہدایات،

پرنسپل انفارمیشن آفیسر شاہیرہ شاہد نے پہلی قسط کے طور پر 63 ملین روپے کی رقم متعلقہ اشتہاری اداروں میں تقسیم کر دی

پیر 18 مئی 2020 23:41

وزیراعظم عمران خان کی میڈیا کے بقایا جات کلیئر کرنے کی ہدایات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان کی میڈیا کے بقایا جات کلیئر کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے تمام وفاقی وزارتوں، محکموں اور اداروں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا اور بقایا جات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کیا۔ پیر کو پی آئی ڈی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں پہلی قسط کے طور پر 63 ملین روپے کی رقم پرنسپل انفارمیشن آفیسر شاہیرہ شاہد نے متعلقہ اشتہاری اداروں میں تقسیم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اشتہاری اداروں نے حاصل ہونے والی رقم سے اخبارات و چینلز کی ادائیگیاں دو دن کے اندر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ میڈیا ہائوسز عید سے قبل میڈیا ورکروں کو بروقت ادائیگیاں شروع کرنے کو یقینی بنائیں۔ بیان کے مطابق چیکس تقسیم کرنے سے قبل اے پی این ایس اور پی بی اے دونوں سے مشاورت کی گئی اور چیکوں کی تقسیم کے دوران اے پی این ایس کا نمائندہ موجود تھا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پہلی قسط ہے اور عید سے قبل بقایا جات کلیئر کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :