یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت

یو این اتوار 14 ستمبر 2025 04:30

یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ہیٹی میں بچوں، خواتین اور معمر لوگوں سمیت کم از کم 40 شہریوں کو سفاکانہ طور سے ہلاک کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس واقعے پر متاثرہ خاندانوں، ہیٹی کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ مغربی صوبے کے علاقے کیبرے میں میں 11 ستمبر کی رات کو پیش آیا جہاں مسلح گروہوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے ملک میں جاری شدید تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ ان حملوں اور انسانی حقوق کی تمام پامالیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر الملکی سیکیورٹی مشن کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور اس کے لیے انصرامی سہولیات، افرادی قوت اور مالی معاونت فراہم کریں تاکہ عالمی قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملکی پولیس کو جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی میں مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :