سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ایم ڈی پی ایس او تعیناتی ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کرلی

منگل 19 مئی 2020 17:25

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ایم ڈی پی ایس او تعیناتی ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں ایم ڈی کی غیر قانونی بھرتی ریفرنس کے خلاف ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی 5,5 لاکھ کے عیوض میں ضمانت منظور کرلی ،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہا نیب چاہے جھاڑو پھیر دے لیکن کوئی کیس نہیں بنتا نیب کو اوپن چیلنج ہے کیمرے کے سامنے آئے اور پھر ہم سے پوچھا جائے،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک نہیں چل رہا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ،عدالت نے نیب کو 9 جوں تک دونوں ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

دونوں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا پر ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی بھرتی کا ریفرنس کراچی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔