پشاور یونیورسٹی کے لئے پرووائس چانسلر کی تقرری کے لئے سفارشات صوبائی حکومت کوا رسال کر دی

منگل 19 مئی 2020 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) پشاور یونیورسٹی کے لئے پرووائس چانسلر کی تقرری کے لئے سفارشات صوبائی حکومت کوا رسال کر دی ہے پروفیسر ڈاکٹر جوہر کے کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا پرو وائس چانسلر کے عہدے کے لئے پروفیسر جمال خٹک ، پروفیسر بشری حامد ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد کے ناموں پر سمری صوبائی حکومت کو ارسال کی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تینوں میں سے ایک پروفیسر کی تعیناتی پشاور یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے کرینگے ۔ تاہم ان کی تعیناتی عید الفطر کے بعد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :