آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، سردار عتیق احمد خان کی صحتیابی، بیر ون ممالک مقیم کشمیریوں کی صحت اور بیماریوں سے شفاء اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی گئی

منگل 19 مئی 2020 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی صحت یابی ، بیر ون ممالک مقیم کشمیریوں کی صحت اور بیماریوں سے شفاء اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبرا سمبلی سردار صغیر خان نے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر صنعت محترمہ نورین عارف اور دیگر کی جانب سے ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کرنے اور نیک تمنائوں کیلئے شکریہ ادا کیا۔