جون میں کورونا کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں دیکھ رہے ہیں، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

جن ممالک میں وبا پھیل رہی ہیں ان میں پاکستان اور میکسیکو کے بعد پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے: ڈاکٹر اشرف نظامی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مئی 2020 00:46

جون میں کورونا کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں دیکھ رہے ہیں، صدر پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -19 مئی2020ء) جون میں کورونا کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں دیکھ رہے ہیں، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر عطاالرحمان نے بتایا ہے کہ جون میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں وبا پھیل رہی ہیں ان میں پاکستان اور میکسیکو کے بعد پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہاں اموات کی تعداد کم ہے تو ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کتنے ٹیسٹ ہورہے ہٰن اور کتنے مرنے والوں کے بارے میں پتا چل رہا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا ہے کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ کورونا کیخلاف پیسیو امیونائزیشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جتنے مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا ان میں سے کسی میں بھی مضر اثرات نہیں پائے گئے اور پاکستان میں اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں ۔ امریکا میں پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے 11 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں 4 ہزار افراد کا پلازمہ چاہیے ہوگا، صحت یاب ہونے والے افراد آگے آئیں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حیدر آباد میں پلازمہ کے ذریعے پہلا مریض صحتیاب ہوا تھا اور گزشتہ روز پشاور میں بھی پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے مریض صحتیاب ہو گیا ۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر ہی گذشتہ ماہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دی تھی جب کہ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی اس کی اجازت دے چکی ہیں ۔ اس طریقہ علاج میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے شخص کے خون سے اینٹی باڈیز لے کر متاثرہ شخص کے خون میں داخل کی جاتی ہیں اور یہ دافعت رکھنے والی اینٹی باڈیز وائرس کے خلاف جنگ میں متاثرہ شخص کی مدد کرتی ہیں۔