اوپن یونیوسٹی نے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 20 مئی 2020 13:46

اوپن یونیوسٹی نے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلبہ کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یونیورسٹی نے مستقل تشخیص(Continuous Assessment) کی بنیا پر اِن پروگرامز کے طلباء کو پروموٹ کردیا ہے ،ْ یہ فیصلہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کی منظوری اور حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیاہے جو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر کے عین مطابق بھی ہے کیونکہ اگلہ سمسٹر اِسی مہینے شروع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں پروگرامز کے طلبہ کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں ،ْ طلبہ کو رزلٹ کارڈ بذریعہ پوسٹ بھی ارسال کئے جائیں گے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ جو طلبہ پروموٹ ہوئے ہیں وہ گھر پر رہتے ہوئے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مزید دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :