ویٹر نری یونیورسٹی نے کرو ناوائرس وباء کے دوران آن لا ئن امتحا ن پا لیسی کی منظوری دیدی

بدھ 20 مئی 2020 22:50

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ‘سٹی کیمپس میں گذشتہ روز ہوا ۔اجلاس میںپروفیسر نسیم احمد نے کرو ناوائرس وباء کی غیریقینی مدت کے دوران ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے رہنما اُ صو لو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے آن لا ئن امتحا ن کی پا لیسی کی منظوری دیدی۔

آن لا ئن امتحان کا آ غاز 15 جون سے فر ضی امتحا ن(موک ٹیسٹ) کے بعد ہو گا۔ آن لا ئن امتحان کا ایو یلو ایشن سسٹم فیل اور پاس کے اصول کے تحت یونیورسٹی کے ٹرانسکرپٹ میں درج کیا جائے گا۔آن لا ئن ٹیچنگ کا ّ غاز یکم اپریل سے وا ٹس ایپ، گوگل کلا س روم، زوم، ٹیلی گرام، گوگل میٹ اور سکا ئپ سافٹ وئیرکے زریعے سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آن لا ئن امتحا ن اور اسسمنٹ کا طریقہ کار طلبہ کے فا ئدے کے لیئے اپنا یا گیا ہے تا کہ کرو ناوائرس وباء کے دوران طلبہ کا تعلیمی حر ج نہ ہو نیز کہا کہ یونیورسٹی آن لا ئن امتحان کے معیار کو بھی یقینی بنا ئے گی۔

پروفیسر نسیم احمد نے طلبہ و اسا تذہ کی سہولت کے لیئے کورس ٹیچنگ سسٹم بنا نے پر یونیورسٹی کے انفار میشن ٹیکنا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کی گراں قدر کاوشو ں کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :